ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی ضلع کے کارکلا میں موٹر بائک اور کار کے درمیان ٹکر - دو سالہ بچہ سمیت دو افراد شدید زخمی

اُڈپی ضلع کے کارکلا میں موٹر بائک اور کار کے درمیان ٹکر - دو سالہ بچہ سمیت دو افراد شدید زخمی

Fri, 30 Dec 2022 22:19:03    S.O. News Service

اُڈپی ،30 / دسمبر (ایس او نیوز) اُڈپی ضلع کے کارکلا مانگیلارو کراس پر ایک کار اور موٹر بائک  کے درمیان پیش آئے تصادم میں ایک دو سالہ بچہ اور نتیا نندا کُلال (32 سال) نامی ایک شخص شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ دونوں کو علاج کے لئے کارکلا کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
    
بتایا جاتا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بائک سوار نتیا نندا اپنی بہن کے بچے کو ساتھ لے کر کارکلا سے اندارو کی جانب جا رہا تھا ۔ ہیبری کی طرف سے آنے والی تیز رفتار بولیرو کار نے سامنے سے آنے والی ایک اور گاڑی سے ممکنہ ٹکر سے بچنے کے لئے سیدھی جانب ٹرن لے لیا اور نتیا نندا کی بائک سے ٹکرا گئی  ۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ بائک بری طرح ٹوٹ پھوٹ گئی ہے۔
    
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بائک اور کار کے درمیان ٹکر ایک سلسلہ وار حادثہ کی کڑی تھی ۔ کیونکہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ہیبری کی طرف سے چار گاڑیاں آ رہی تھیں ۔ ان میں سے ایک گاڑی نے سیدھی جانب ٹرن لینے کی کوشش کی تو اس کی پیچھے والی تیز رفتار گاڑی اس سے ٹکرا گئی ، پھر اس گاڑی کو اس کے پیچھے چل رہی گاڑی نے ٹکر ماری ، یہ دیکھ کر بولیرو گاڑی کے ڈرائیور نکھل نے سامنے والی گاڑی سے ٹکڑانے سے بچنے کے لئے سیدھی جانب ٹرن لے لیا اور اس کی زد میں نتیا نند کی بائک آگئی ۔ اس طرح تیز رفتار گاڑیاں چلانے والوں کی بے پروائی اور غفلت کی وجہ سے بے قصور نتیانند اور معصوم بچہ سنگین طور پر زخمی ہوگئے۔ 
    
اس سلسلے میں کارکلا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔


Share: